.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

ایران کا مسافر بردار طیارہ حادثے کا شکار

پیر, اگست 11, 2014
تہران : خبروں کے مطابق سپاہان ایئر کا ایران 140 طیارہ مہرآباد ڈومیسٹک ہوائی اڈے سے طبس کی جانب پرواز کررہا تھا کہ اچانک حادثے کا شکار ہوگیا۔ غیر رسمی اطلاعات کے مطابق جہاز میں 8 افراد پر مشتمل عملہ سمیت 48 افراد سوار تھے اور کم از کم 45 افراد یقیناً جاں بحق ہوچکے ہیں۔ امدای دستے جائے حادثے پر پہنچ چکے ہیں۔ یہ طیارہ ابھی رن وے سے اٹھا ہی تھا کہ یہ حادثہ پیش آگیا۔
اس جہاز کا پائلٹ یوکرائنی باشندہ تھا۔ اس حادثے مین قریب 8 بچے بھی لقمہ اجل بنے ہیں۔ حادثے کی ابھی صحیح وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ یہ حادثہ تہران کے وقت کے مطابق 9 بج کے 18 منٹ پہ پیش آیا تھا۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔